25/05/2026
جب بھی زنک چلیٹڈ کی بات کی جاتی ہے تو کچھ دوست 5% چلیٹڈ یا 15% چلیٹڈ کے مقابلہ زنک سلفیٹ سے موازنہ شروع کردیتے ہیں کہ 21% یا 27% یا 33% ذنک مل رہا ہے۔ اس میں ذیادہ زنک ہے اس میں کم زنک ہے یوں ایک خواہ مخواہ کا موازنہ شروع کردیتے ہیں۔ تو عرض یہ کہ چلیٹڈ زنک عام زنک سلفیٹ کے مقابلہ میں کم استعمال ہوتا ہے اور ذیادہ کارکردگی دکھاتا ہے۔ عام ذنک سلفیٹ جہاں چھ کلو سے آٹھ کلو استعمال ہوگا وہیں چلیٹڈ ذنک ایک کلو کافی ہے اور یہ مقدار ذمین میں ڈالنے کے لئے لکھی جارہی ہے نہ کہ سپرے کے لئے سپرے کے لئے انتہائی محفوظ چلیٹڈ ذنک سمجھا جاتا ہے اور 150 سے 250 گرام تک استعمال ہوتا ہے۔
چلیٹڈ ذنک کھیت میں ڈالی گئی فاسفورس کھاد سے ری ایکشن نہیں کرتا جبکہ ذنک سلفیٹ کے ری ایکشن سے ذنک فاسفیٹ وجود میں آتی ہے جو آپکی ڈالی گئی فاسفورس کو بھی ضائع کر دیتی ہے اور ذنک بھی غیر دستیاب ہوجاتا ہے۔ یوں آپکا دوہرا نقصان ہوتا ہے ۔
ہم ذنک چلیٹڈ تیار کرنے والا ایک ادارہ ہیں بطور مینوفیکچرر ہمیں یہ یقین ہے کہ کسی بھی امپورٹڈ زنک کے مقابلہ میں ہمارا ذنک ذیادہ بہتر اور پائیدار نتائج دیتا ہے۔۔
سپرے، فلڈ دونوں طرح قابل استعمال ہے۔