11/10/2025
*شاہ جی کی فیملی کا مؤقف*
مالکان کی سفاکیت آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں
ابھی تک انڈسڑی میں لوگ یہی سمجھ رھے ہیں کہ شائید واقعتا شاہ جی کے ذمے پیسے لگتے ہیں ۔حقیقت حال یہ ھے کہ شاہ جی نے کمپنی کو 9.5 ارب روپے کا بزنس کر کے دیا جس میں لازمی بات ھے اپنے Loamکے مطابق انہوں نے کسٹمرز کو دو چار دن گزرنے کے بعد پچھلی پالیسی کے مطابق ریٹس دے دیئے اور BG,s لیں جو کہ ہر کمپنی کے GM کے اختیارات میں شامل ہوتا ھے کمپنی بزنس بڑھانے کے لیئےکوئی بھی Step لے سکتے ہیں ۔اب کمپنی مالکان کی سفاکیت یہ ھے کہ وہ بزنس کلوز ہونے پر انہوں نے کہاکہ یہ پراڈکٹ ریٹ فرق اور بینک گارنیٹز کا انٹرسٹ بذمہ شاہ جی ہوگا ۔جو کہ لگ بھگ 14 کروڑ روپیہ انہوں نے بنایا ۔پہلی بات تو یہ کہ قطعا ایسی صورت میں نقصان نہیں صرف منافع میں کمی ھے ۔وہ اتنے شریف النفس انسان کے چُپ کر کے اس اذیت ناک الزام کو برداشت کیا اور کمپنی نے انکو ہراس اور پریشرائز کرنے کے لیئے کیس بنا کر ریکوری اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کے ذمے لگا دیا جنہوں نے اتنی زیادہ اذیت دی کہ بقول انکی فیملی وہ جنون کی سی حالت میں چلے گئے اور پھر اُنسے زبردستی گھر کی فائل منگوائی گئ اور آخری میٹنگ میں ایک مالک نے دوسرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں مان رھا آج ہی گھر کے بیان دیں ۔
ایسی صورتحال میں میرے جیسے عام انسان کے ذہن میں چند سوالات پیدا ہوتے ہیں
کیا کمپنی نے ابھی تک کسی بھی فورم پر شاہ جی کے جو کے انکے DGM تھے انتقال پُر ملال پر دُکھ یا تعزیت کا اظہار کیا جو کہ ہر ادارے کا اخلاقی فریضہ بھی بنتا ھے ؟؟؟
شاہ جی کو اس حبس بے جا میں رکھنے اور انہیں ذہنی اذیت دینے والے اشخاص کو پوائنٹ آؤٹ کر کے انکے خلاف کچھ کاروائی عمل میں لائی گئی ؟
اُنکی فیملی کے مطابق کیا کبھی انکے پچھلے سال کا انیسینٹو جوکہ لگ بھگ تین کروڑ بنتا ھے اور تنخواہیں جو نہیں دی گئ اور لائف انشورنش اور فائنل سیٹلمینٹ مرحوم کے کمسن بچوں کو کبھی مل پائے گی ؟
اور بھی بہت سوالات اور گزارشات ہیں جوکہ آگے چل کے سامنے رکھتا ہوں۔
فیصلہ آپ سامعین کا انصاف سے بتائیں کہ ایک باوقار انسان کو ایسے مار دینا اور ایسے الزامات پر ۔رضوی صاحب نے ایک پوُسٹ میں پوچھا ہُوا تھا کہ بھائی آپ نے ڈسکس تو کیا ہوتا ۔ میں سمجھتا ہوں شائید اِسی لئیے کسی سے ڈسکس نہیں کیا کیونکہ ایسے شریف النفس انسان کے لیئے یہ الزام مر جانے سے زیادہ تکلیف دہ تھا کہ لوگ کہیں سجاد شاہ جی نے کمپنی کے پیسے دینے ہیں 🥲🥲🥲