07/09/2021
ای- پی- اے . . . Environmental protection agency
ایک امریکی ادارہ ہے جس کا مقصد انسانی صحت اور ماحول کی حفاظت کرنا ہے۔
یہ ادارہ پیسٹیسائیڈز pesticides کے استعمال سے جڑے خطرات کے پیش نظر قوانین بناتا ہے اور ان کے استعمال کا درست طریقہ وضع کرتا ہے۔ یہی سب کام ڈبلیو ایچ او بھی کرتا ہے ۔
دونوں اداروں کی طرف سے شہری علاقوں میں کیڑے مار ادویات کے بے جا استعمال کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔
تاہم اگر لانز یا گھروں میں مکھی مچھر کے کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کی خاطر سپرے کروانا ضروری سمجھا جائے تو اس کے لئے نسبتاً محفوظ کیڑے مار ادویات تفویض کی جاتی ہیں ۔
یعنی ایسی ادویات جن کا حصول جانداروں سے کیا جاتا ہو ۔
جیسے گلِ داؤدی سے حاصل ہونے والی ادویات جنہیں pyrethroids کہا جاتا ہے ۔
یا پھر بیکٹیریا سے حاصل ہونے والے کچھ زہر جن میں spinosad اور evermectins شامل ہیں ۔
بغیر مشورہ کئے کیڑے مار ادویات کا استعمال مت کریں ۔
Pest Hunter
03146336574