07/01/2026
ایک چھوٹا مسئلہ کیسے بڑا بن جاتا ہے.؟
کبھی کبھی گھر میں
ایک آدھ کیڑا نظر آ جاتا ہے۔
اکثر ہم سوچتے ہیں
“ابھی تو کوئی مسئلہ نہیں۔”
ہم مصروف ہوتے ہیں،
یا سمجھتے ہیں کہ
یہ خود ہی ختم ہو جائے گا۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ
یہی چھوٹا سا مسئلہ
آہستہ آہستہ بڑھنے لگتا ہے۔
کیڑے زیادہ تر نظر نہ آنے والی جگہوں میں
خاموشی سے رہتے اور بڑھتے ہیں۔
ہمیں تب پتا چلتا ہے
جب مسئلہ کافی بڑھ چکا ہوتا ہے۔
پھر کچن، باتھ روم
اور گھر کے دوسرے حصے متاثر ہو جاتے ہیں۔
اکثر تب ہمیں احساس ہوتا ہے
کہ اگر شروع میں ہی توجہ دے لیتے
تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔
حل:
چھوٹے مسئلے کو نظر انداز نہ کریں،
گھر کی صفائی اور نمی پر دھیان دیں،
اور بروقت آگاہی حاصل کریں
تاکہ مسئلہ بڑا بننے سے پہلے رک جائے۔