Raja Petrol Pump

Raja Petrol Pump Raja petrol pump 24 hours open petrol diesel cng oil change car wash tyre shop . Shell card and credit card accepted here
(1)

15/04/2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ جنگ تمام حالات کو مد نظر رکھ کر ختم کی جائے گی، ملکی حفاظت اور سلامتی کیلئے م...
31/03/2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ جنگ تمام حالات کو مد نظر رکھ کر ختم کی جائے گی، ملکی حفاظت اور سلامتی کیلئے مسلح افواج کا کردار تاریخی ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کیا۔ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش ناکام بن...
30/03/2026

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور فیملی آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بہاولپور کی فیملی سری لنکا جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچی تھی تو شک ہونے پر مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا. ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ہوٹل بکنگ اور مناسب مالی وسائل نہ تھے جب کہ خاتون مسافر کا شوہر سری لنکا میں سیاسی پناہ حاصل کر چکا ہے، مسافروں کا اصل مقصد چھپا کر تیاری کیساتھ اسائلم حاصل کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مسافر محسن نواز نے ایجنٹ اختر کو 5لاکھ 50ہزار روپے دینے کا اعتراف کیا ہے اور کیس مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

تین ماہ کے لیے فیول ٹیکس آدھا کر رہے ہیں تاکہ  فیول ٹینک بھرتے وقت کم پیسے خرچ کرنے پڑیں، آسٹریلوی اعظم کا اعلان
30/03/2026

تین ماہ کے لیے فیول ٹیکس آدھا کر رہے ہیں تاکہ فیول ٹینک بھرتے وقت کم پیسے خرچ کرنے پڑیں،

آسٹریلوی اعظم کا اعلان

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایرانی شاہد ڈرون پر امریکا کے لیے درج پیغام کی تصویر جاری کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران ک...
29/03/2026

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایرانی شاہد ڈرون پر امریکا کے لیے درج پیغام کی تصویر جاری کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 86 ویں لہر میں استعمال ہونے والے ایک شاہد ڈرون پر تحریر تھا کہ جب تک ٹرمپ کا ٹولا امریکا کو تباہ کررہا ہے، ہمارے میزائلوں کو امریکا پہنچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر مبینہ ا۔یرا۔نی میز۔ائ۔ل ح۔م۔لے میں ایک امریکی سرویلنس طیارہ ت۔ب۔ا۔ہ ہونے کی اط...
29/03/2026

ریاض: سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر مبینہ ا۔یرا۔نی میز۔ائ۔ل ح۔م۔لے میں ایک امریکی سرویلنس طیارہ ت۔ب۔ا۔ہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ واقعے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نشانہ بننے والا ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم طیارہ جدید ریڈار سے لیس ہوتا ہے اور جنگ میں فضائی نگرانی اور کمانڈ کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔
🇵🇰
Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو...
29/03/2026

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں10 برس تک سزائے قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سےنقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے، گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہےتاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات نہ چھوڑ سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک گھنٹہ زمین کے نام کرنے کی اپیل کردی ہے۔   وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے ...
28/03/2026

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک گھنٹہ زمین کے نام کرنے کی اپیل کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک توانائی کا غیرضروری استعمال روک دیں۔ انتہائی ضروری بتیاں اور آلات استعمال کرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور سے توانائی کے کم استعمال کی ترغیب ملے گی، سندھ کی تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں ارتھ آور منایا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں بند کی جائیں گی۔

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں ساحل اور ہوٹل پر ...
28/03/2026

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں ساحل اور ہوٹل پر حملے کرکے کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیل نے ایران کی جانب سےکلسٹر بموں سے حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 3 لڑاکا جہاز سمندر میں غرق ہوگئے جبکہ دیگر 3 میں آگ لگی ہوئی ہے۔

Address

Plot No Street 5/a Block 16 F. B. Area
Karachi
75950

Telephone

03159222488

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Petrol Pump posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share