Pakistan Tehreek.e.Insaf Youth Wing Islamabad

Pakistan Tehreek.e.Insaf Youth Wing Islamabad PTI Social Media Squad Official

11/02/2026

اڈیالہ جیل سے چوہدری اشتیاق احمد گجر عقیل سیفی عمران خان کے شاہینوں کی رہائی کے مناظر دوستوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچ گئی پھولوں کی پتیوں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اشتیاق گجر نے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان صاحب کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اشتیاق گجر اور عقیل سیفی نے تمام تحریک انصاف کے دوستوں اور لیڈر شپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں گرفتاری اور گمشدگی کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا ان کے لئے بھرپور آواز اُٹھائی انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کے یہ گرفتاریاں یہ جیلیں ہمیں کپتان کے نظرئیے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹا سکتی
جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے
اب جو سحر آئے گی وہ سحر ہماری ہے
Ishtiaq Gujjar Aqeel Saifi

02/02/2026

کچھ عرصہ قبل جب عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے گئیں تو انکی آنکھ سرخ تھی۔ بہنوں نے سرخ ہوتی ہوئی آنکھ بارے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ: ”سب ٹھیک ہے شاید آنکھ کا شیشہ تبدیل ہونیوالا ہے۔“۔۔ڈاکٹرعظمیٰ خان بولیں:”اسطرح کی سرخی صرف عینک کے شیشے کی وجہ سے نہیں ہوتی۔ اسکا سبب کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔“۔۔عمران خان بولے:”اسکا سبب شیشہ ہے۔ مجھے پتہ ہے،میں ٹھیک ہوں۔“ڈاکٹر عظمی نے کہا:”اس کیلئے تو چیک اَپ کرنا پڑے گا۔“اس پر عمران خان ذرا غصے سے بولے:”بس اب تم خاموش رہو، جو میں کہہ رہا ہوں، وہ سنو۔۔“بہن نے اگلی بات کرنے کی کوشش کی توعلیمہ خان نے انکا ہاتھ دبا کر روکنا چاہامگر وہ بولیں جس پر عمران خان نے زیادہ سختی سے کہا:”میں بالکل ٹھیک ہوں، بس تم میری بات سنو۔۔“۔۔یہ واقعہ سناتے ہوئے مجھے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے بچپن میں بھی کبھی اپنی بیماری یا درد کا شور نہیں مچایاتھا:حبیب اکرم

22/06/2025

الحمداللہ آج پھر راولپنڈی کی یوتھ نے خوف کے بت توڑ ڈالے راولپنڈی یوتھ راہنماء شجاع عباسی کی جانب سے ریلیز عمران خان یوتھ کنونشن کا انعقاد ۔کنونشن میں مرکزی جنرل سیکٹری یوتھ ونگ پاکستان مبشر عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ان کے ہمراء مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ چوہدری زولقرنین ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری جنید عارف عباسی ، مرکزی نائب صدر رائے کاظم اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی ۔ مرکزی جنرل سیکٹری نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی صرف احتجاج سے ممکن ھے اور انشاءاللہ ملک بھر کا نوجوان تیار ھے

عمران خان کی رہائ کیلئے عامرمغل کی 12تجاویز1.عمران خان کو قیدمیں ڈالنےوالے صرف دو چیزوں سے ڈرتے ہیں اول آپ کے بھرپور احت...
17/05/2025

عمران خان کی رہائ کیلئے عامرمغل کی 12تجاویز

1.عمران خان کو قیدمیں ڈالنےوالے صرف دو چیزوں سے ڈرتے ہیں
اول آپ کے بھرپور احتجاج سے
دوئم آپ کےسوشل میڈیاکی طاقت سے

اپنی طاقت پر فوکس رکھیں اسے زیادہ سے زیادہ بڑھائیں اس کے بغیر عمران خان کی رہائ ممکن نہیں

‏2.فوری طور پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے

‏ابتدائ طور پر آدھا دن پھر اگلے سٹیپ میں پورا دن اور پھر آخر میں غیر معینہ مدت تک کیلئے “ ملکی سطح” پر “ہمہ گیر” “پہیہ جام” ہڑتال کی کال دی جائے
‏پہیہ جام نسبتا تھوڑے افراد سے ممکن ہے گرفتاری کاخطرہ کم ہے جہاں پولیس پہنچے وہاں سے موو کرکے دوسری جگہ چوک بلاک کردیں

‏3.ہمیں ابتدائ طور پر “گوریلا پولیٹیکل اسٹریٹجی” بنانی چاہئیے

‏یعنی ایسی سیاسی حکمت عملی جس میں ہم شروع میں ہم احتجاج کریں اور پولیس کےہاتھ نہ آئیں اور پھر ہمہ گیر بین الملکی کال میں پورا ملک جام کردیں

4.‏اپنا احتساب کئیے بغیر آگے بڑھنا فضول ہے پہلے اپنے “گندے انڈوں” کو نکال باہر کریں

‏پچھلے ایک سال میں کئیے گئے بڑے احتجاجوں مثلا صوابی کے تین جلسے،لاہور کاہنہ جلسہ، 13اگست ریلی،8ستمبر سنگجانی جلسہ، 28ستمبر لیاقت باغ احتجاج،4اکتوبرڈی چوک احتجاج،24نومبرڈی چوک احتجاج،14جون احتجاج میں جس بھی اسٹیک ہولڈر نے فرنٹ فٹ سے لیڈ نہیں کیا اسے سائیڈ پر کریں اور نئے چہرے سامنے لائیں
‏یاد رکھیں جس نے پچھلے دس احتجاجوں میں مایوس کیا ہے وہ اگلے احتجاج میں بھی مایوس کرے گا

‏بحیثیت ریجنل صدر سب سے پہلے میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتاہوں

5.‏میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر مضبوط کیاجائے

‏دوران احتجاج غیرملکی میڈیا اور سوشل میڈیاکوزیادہ سے زیادہ انگیج کیاجائے کیونکہ ملکی میڈیا کو پارلیمان اور عدلیہ کی طرح فتح کیاجاچکاہے
‏26نومبرکوبھی ⁧‫ ِ_عام‬⁩ کو غیرملکی میڈیا مثلا الجزیرہ اور BBC وغیرہ یا سوشل میڈیا نے ہی اجاگر کیاتھا ورنہ ملکی میڈیا نےتو احتجاج سمیت قتل عام کا Black Outہی کیاتھا

‏6.آپسی اتحاد و یکجہتی سب سے زیادہ ضروری ہے

‏احتجاج شروع کرنے سےپہلے اندرونی تمام اختلافات فوری ختم کرنے چاہئیں
‏سینئیر قیادت آگے بڑھے تمام قیادت کو اکٹھا کرکے تحریک شروع کرے تاکہ تقسیم کا تاثر ختم ہو اسی سے تحریک مضبوط ہوگی

7.‏اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مزاکرات

‏اسٹیبلشمنٹ کےساتھ معنی خیزمزاکرات تبھی ممکن ہیں جب آپ زمین گرم کریں گے
‏اور مزاکرات کی ڈیوٹی اگر عمران خان کی طرف سے کسی کی بھی لگائ جاتی ہے تو وہ اس کی تشہیر نہ کرتا پھرے اسے خفیہ رکھےکامیابی خود آپ کی تشہیر کردے گی
‏مزاکراتی عمل کی تشہیر سے کارکن کا مورال ڈاؤن ہوتاہے ویسے بھی مزاکرات کا شوشہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں ڈی مورالائز کرنےاور ڈی ٹریک کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے

‏ملک احمد خان نے اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف کے مزاکرات کروائے تھے آج تک وہ اسے تسلیم بھی نہیں کرتا اور ہماری طرف ہر چوتھا آدمی مزاکرات کار کادعوی کرتانظر آتاہے

‏8.زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت

‏ہماری تحریک میں زیادہ سے زیادہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی شمولیت اسے مضبوط سے مضبوط تر بنا دے گی منظور پشتین، ماہ رنگ بلوچ، جماعت اسلامی، مولانافضل الرحمان ، اخترمینگل وغیرہ ایسی جماعتیں ہیں جو سٹریٹ پاور رکھتی ہیں انہیں ساتھ انگیج کیاجائے اور یہی عمران خان کی ہدایات ہیں

‏9.کیا ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز سوشل میڈیا پر متحرک ہیں ؟

‏سوشل میڈیا ایسا ہتھیار ہے جس سے اسٹیبلشمنٹ کی جان جاتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا بیانیہ بناتاہے اور عوام کی سوچ کا رخ بدل دیتاہے
‏سوچیں اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو اب تک الیکٹرانک میڈیا کےذریعے عمران خان اور PTIکو عوام کی نظر میں دہشت گرد، باغی، غدار، کرپٹ ملک دشمن ثابت کیا جاچکا ہوتا اور 8فروری کا ایکشن بھی ہم ہار گئے ہوتے
‏بہت ساری مرکزی لیڈر شپ سوشل میڈیاپر پارٹی موقف بیان کرنے سے ہچکچاتی ہے ایسے لوگوں کی لسٹیں بنا کر انہیں فورا عہدوں سے برطرف کیاجائے
‏کیونکہ جس میں اتنی ہمت نہیں کہ عمران خان کاموقف سوشل میڈیا پر ڈال سکے وہ گراؤنڈ میں کیا خاک ہمت کرے گا

10.‏تحریک کیلئے اخراجات کہاں سے پورے ہوں گے

‏تحریک انصاف نے الیکشن 2024کیلئے لگ بھگ 1000ٹکٹ جاری کئیے ہیں کشمیر اور گلگت بلتستان اسے کے علاوہ ہیں اگر فی ٹکٹ ہولڈر صرف 5پقنچ لاکھ ہی چندہ لیاجائے تو جہ 50سے60کروڑ کی خطیررقم اکٹھی ہوسکتی ہے اتنی ہی رقم اوور سیز پاکستانیوں سے اکٹھی کی جاسکتی ہے
11.بیانیہ کی جنگ جیتنا ضروری ہے

‏بیانیہ کی جنگ جیتے بغیر کوئ بھی سیاسی لڑائ جیتنا ناممکن ہے تحریک انصاف پچھلے تین سالوں میں مخالفین کی طرف سے عدلیہ، پارلیمان، الیکٹرانک میڈیا سب کچھ فتح کرنے اور اربوں کھانوں کی انویسٹمنٹ کےباوجود بیانیہ کا محاذ واضح طور پر جیت چکی ہے اس کی تین بڑی وجوہات ہیں
‏سچ پر مبنی بیانیہ
‏عمران خان کی کرشماتی شخصیت
‏بیمثال سوشل میڈیا سپورٹ
‏احالیہ ملکی صورتحال سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمارے مخالفین کی واہ واہ اس لئیے ہورہی ہے کہ انہوں نے کچھ دیر کیلئے اس کام پر فوکس کیاہے جس کیلئے یہ سالانہ کھربوں کا بجٹ لیتے ہیں
‏جیسے ہی یہ دوبارہ عوام کو سیاسی حقوق مانگنے پر “لِترپولا” کریں گے دوبارہ سے عوام کے نشانے پر ہوں گے
‏کیونکہ عمران خان کا بیانیہ کروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکا ہے کہ فوج اپنے حلف کےمطابق غیرسیاسی ہو اور صرف ملکی دفاع پرفوکس کرے
‏اور اگر ان میں عقل ہوئ تو انڈیا سے جنگ کےدوران پیدا شدہ یکجہتی کواپنے ہی ہاتھوں سے تباہ و برباد نہیں کریں گے

‏12.عمران خان رہائ تحریک کا بیانیہ کیاہونا چاہیئے

‏عمران خان رہائ تحریک کا ٹائٹل بلاشبہ “عمران خان رہائ” ہی ہونا چاہئے لیکن اس کےساتھ ساتھ
‏۱۔ عمران خان رہائ
‏۲۔ مینڈیٹ کی واپسی

‏۳۔ مہنگائ کاخاتمہ
‏۴۔ 26غیرآئینی ترمیم کاخاتمہ
‏۵۔ قانون کی حکمرانی

‏بھی ہونے چاہئیں
‏یاد رکھیں پہلے دو مطالبے صرف تحریک انصاف کے ورکر کے ہیں لیکن آخری تینوں پوری قوم کے مطالبات ہیں

‏15مئی سپیکر ہاؤس پشاور میں جنید اکبر خان کی طرف سے “عمران خان رہائ تحریک” کے حوالے سے بلائ گئی میٹنگ میں عامرمغل کی پیش کردہ تجاویز

2013 میں حسن ایوب صاحب نے ⁦ پی ٹی آئی سے 2 ٹکٹ مانگی تھی ایک اپنے لئیے اور ایک اپنے بھائی کے لئیے اور اپنے آبائی گاؤں می...
18/07/2024

2013 میں حسن ایوب صاحب نے ⁦ پی ٹی آئی سے 2 ٹکٹ مانگی تھی ایک اپنے لئیے اور ایک اپنے بھائی کے لئیے اور اپنے آبائی گاؤں میں پی ٹی آئی کے حق میں جلسہ بھی کروایا، حسن ایوب صاحب پتہ نہیں کیوں پی ٹی آئی سے اتنے ناراض ہو گئے ہیں اب۔عامر مغل

پرویز خٹک بیان ریکارڈکرواتے رہے عمران خان مسکراتے رہےنیب کا چشم دید گواہ کو منحرف گواہ قرار دینے کی استدعاوہ جو وڑنے پے ...
11/07/2024

پرویز خٹک بیان ریکارڈکرواتے رہے عمران خان مسکراتے رہے
نیب کا چشم دید گواہ کو منحرف گواہ قرار دینے کی استدعا
وہ جو وڑنے پے تم لوگ لگے ہوتے ہو ناں وڑنا اس کو کہتے ہیں
پرویزخٹک کی گواہی کا وہ حصہ جو عمران خان کے خلاف جانا تھا
خٹک نے وہ تفتیشی افسر سے منسوب کردیا

عمران خان کی کال پر "آزادی" جلسہ 6 جولائی بروز ہفتہ، شام 6 بجےبمقام: ترنول چوک پشاور روڈ اسلام آباد
03/07/2024

عمران خان کی کال پر "آزادی" جلسہ
6 جولائی بروز ہفتہ، شام 6 بجے
بمقام: ترنول چوک پشاور روڈ اسلام آباد

اس بیان کے مطابق ‏صرف 9 دن رہ گئے ہیں پھر معیشت ٹھیک ہوجائے گی
01/07/2024

اس بیان کے مطابق ‏صرف 9 دن رہ گئے ہیں پھر معیشت ٹھیک ہوجائے گی

‏پاکستان میں پائیدار ترقی تبھی ممکن ہے جب ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ہاتھ ملا کر سیاسی اور سماجی استحکام لائیں، چینی وزیر...
22/06/2024

‏پاکستان میں پائیدار ترقی تبھی ممکن ہے جب ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ہاتھ ملا کر سیاسی اور سماجی استحکام لائیں، چینی وزیر لیو جیان چاؤ

اڈیالہ جیل سے بڑی خبر عمران خان کی سیکورٹی سپرویزن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  محمد اکرم کو تبدیل کرتے ہوئے فور...
20/06/2024

اڈیالہ جیل سے بڑی خبر
عمران خان کی سیکورٹی سپرویزن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو تبدیل کرتے ہوئے فوری طور پر عہدہ کا چارج چھوڑ کرمحکمہ جیل خانہ جات لاہور رپورٹ کرنے کا حکم،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو محمد اکرم کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

‏عمران خان کہتا ہے کہ ملک میں Role of law ہونا چاہیے اور اگر یہ Brain washing ہے تو پھر وہی سہی لیکن ملک کی سالمیت اور ت...
10/06/2024

‏عمران خان کہتا ہے کہ ملک میں Role of law ہونا چاہیے اور اگر یہ Brain washing ہے تو پھر وہی سہی لیکن ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے Role of law سب سے ضروری ہے، اظہر مشوانی

Address

Ho. No. 2, Street No. 84, Sector G-6/4 Islamabad
Islamabad
44000

Telephone

+923335335577

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tehreek.e.Insaf Youth Wing Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share