Plantix AG Life Sciences

Plantix AG Life Sciences we provide pest control services, farm advisory and deals in complete range of best quality pesticid

02/01/2025
26/11/2024

Sulphur 80% 25 kg imported
Fresh stock available at best price.

28/08/2024

ستمبر: کپاس کی پیداوار کا سنہری مہینہ

کاشتکار بھائیو! ستمبر کپاس کی فصل کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب فصل اپنی پوری آب و تاب پر ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کپاس کے پودا کی کل پیداوار میں جولائی کے پھل کا حصہ صرف 5 فیصد، اگست کا 30 فیصد، جبکہ ستمبر کا حصہ 60 فیصد ہوتا ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لگنے والے پھل کا حصہ 5 فیصد ہوتا ہے۔
اس سال جولائی کی شدید گرمی نے تقریباً 50 فیصد سے زیادہ پھول اور پھل کو نقصان پہنچایا ہے، پھول پودے کے اوپر خشک ہوگئے جس سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کاشکار بھائیو دل چھوٹا نہ کرو نارمل کاشت شدہ کپاس نے ابھی ستمبر میں 60 فیصد پھل اٹھانا ہے۔ اگر ہم فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں تو اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
کپاس کا پھل کب تک بنتا ہے؟

کاشتکار بھائیو! کپاس کی گڈی کی عمر تقریباً 21 سے 22 دن ہوتی ہے۔ 23 ویں دن یہ گڈی کھل کر سفید پھول بن جاتی ہے جو صرف ایک دن تک سفید رہتا ہے اور شام کو جامنی ہو جاتا ہے۔ کپاس کے پھول میں نر اور مادہ کا ملاپ صبح کے ٹئم (9-10 بجے) ہوتا ہے اور دوپہر تک مکمل ہوجاتا ہے۔ شام کو پھول منہ بند کرلیتا ہے اور اس رنگ بھی جامنی ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ جامنی رنگ یہ ظاہر کرتا ہے پھول میں نر اور مادہ کا پلاپ ہوچکا ہے۔
نر اور مادہ کے ملاپ کے بعد ٹینڈا بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور ٹینڈا بننے بعد اسے مکمل طور پر کھلنے میں 45 سے 60 دن لگتے ہیں جو کہ موسم کے حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ مثلاً جولائی میں بننے والے ٹینڈے 45 سے 50 دن میں، اگست میں بننے والے ٹینڈے 50 سے 55 دن میں اور ستمبر میں بننے والے ٹینڈے 55 سے 60 دن میں کھلتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر یکم ستمبر کو ٹینڈا بنتا ہے تو وہ 1 نومبر کو کھلے گا (پھٹی) اور 30 ستمبر کو بننے والا ٹینڈا 30 نومبر کو کھلے گا۔
اس طرح اگر کاشتکار صرف ستمبر میں بننے والے ٹینڈے ہی بچا لے تو بھی اچھی فیصد پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

ستمبر میں پھل کی زیادہ پیداوار کیوں ہوتی ہے؟

ستمبر کے مہینے میں پھل کی پیداوار تیزی سے ہوتی ہے اور اس دوران کیڑوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے۔ اگر اوسطاً ہر روز 3 پھول فی پودا ٹینڈؤں تبدیل ہوں تو ایک مہینے میں 90 ٹینڈے فی پودا ہو سکتے ہیں۔ اگر ان میں سے 50 فیصد بھی بچ جائیں تو فی ایکڑ 30 سے 35 من پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر پودوں کی تعداد پوری ہو تو ایک ٹینڈا فی پودا کا مطلب ہے 1 من فی ایکڑ پیداوار۔
دعا گو :
محمد مدثر وارن
ایم فل ایگریکلچرل اینٹومولوجی
ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ
پلانٹیکس اے جی لائف سائنسز بہاولپور
03018680785

Let's Grow Together...
06/11/2023

Let's Grow Together...

Lets grow together.🌷*" برمودہ  25فیصد اوڈی"* گندم کی فصل میں موجود گھاس نما جڑی بوٹیوں مثلا دمبی سٹی،جنگلی جئی اور سلائی...
31/10/2023

Lets grow together.🌷
*" برمودہ 25فیصد اوڈی"*
گندم کی فصل میں موجود گھاس نما جڑی بوٹیوں مثلا دمبی سٹی،جنگلی جئی اور سلائی سٹی (سرمچو گھاس) کےساتھ ساتھ بیشتر چوڑےپتے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے سنگل شاٹ سلیوشن(Single Shot Solution).
*برمودہ 25فیصد اوڈی* وسیع الاثر اور انتہائی موثر تین منفرد زہروں کا مرکب ھے جو پاکستان میں پہلی دفعہ متعارف ہونے جا رہا ہے۔
*برمودہ 25فیصد اوڈی* میں موجود میسوسلفیوران میتھائل(Mesosulfuron Methyl)ناصرف گھاس نما جڑی بوٹیوں مثلا دمبی سٹی، جنگلی جئی اور سلائی سٹی (سرمچو گھاس) میں بڑھتی ہوئی قوت مدافعت کا بہترین توڑ ہے بلکہ گندم کی فصل میں موجود بیشتر چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنےکیلئے اس میں موجود دوسری دو زہروں کی معاونت بھی کرتا ہے۔
*برمودہ 25فیصد اوڈی* میں موجود ایم سی پی اے آئسوکٹائل(MCPA Isooctyl) اور فلورآسولم(Florasulam)گندم کی فصل میں موجود بیشتر چوڑےپتے والی جڑی بوٹیوں کےخلاف استعمال ہونے والی انتہائ موثر اور آزمودہ زہریں ہیں۔
*برمودہ 25فیصد اوڈی* اپنی منفرد اور جدید OD فارمولیشن کی بدولت اس میں موجود تینوں زہروں کی جڑی بوٹیوں میں سرائیت پزیری کو یقینی بناتا ہے ۔

Agriculture world زرعی دنیا

تلخ حقیقت ۔۔۔Viral fun
21/09/2023

تلخ حقیقت
۔
۔
۔

Viral fun



Jumma Mubarak to all of you
14/07/2023

Jumma Mubarak to all of you

Address

Plot #74, Palicon Homes, Punjab
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 10:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923018680785

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Plantix AG Life Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Plantix AG Life Sciences:

Share