18/11/2020
[11/1, 10:26 AM] Hakeem Syed Sibgath Ullah: گزشتہ سے پیوستہ
مشہور طبی اصطلاحات
آخری قسط نمبر 5
102 قوّت سامعہ... سننے کی طاقت
103 تاریکی چشم... آنکھوں میں اندھیرا اترنا
104 ثقیل... دیر ہضم
105 ضعفِ اشتہا... بھوک کی کمی
106ملیّن... آنتوں کو نرم کرنے والی ملیّن ادویہ معدہ و آنتوں کے مواد کو نکالتا ہے
107 مسکّن... سکون آور
108 استرخاء... ڈھیلاپن
109 پرسوت... وضع حمل کے بعد کا بخار
110 پائیوریا... مسوڑھوں سے خون آنا
111 بھسم روگ... خطرناک بیماریاں
112 کاسر ریاح... پیٹ کی گیس خارج کرنے والی
113کثرت طمث... ماہواری کی زیادتی
114 سنگ مثانہ... مثانہ کی پتھری
115 کرم شکم... پیٹ کے کیڑے
116 مار گزیدہ... سانپ کا ڈسا ہوا
117 خشونت... کھردرا پن
118 تپ ... بخار
119 تپ حار... گرمی کی وجہ سے بخار
120 دافع برودت معدہ...معدہ میں ٹھنڈک کو دور کرنے والی
121 تعفّن (septic)... تعفّن اس حالت کا نام ہے جو عارضی حرارت کے عمل سے کسی رطوبت میں حاصل ہوتی ہے. جس سے وہ رطوبت اپنےکام کی نہیں رہتی. مگر اس کی حقیقت میں تبدیلی نہیں ہوتی
122 دافع تعفن... تعفّن کو دور کرنے والی
123 کدّو دانے... پیٹ کے کیڑوں کی قسم
124 نقرس... چھوٹے جوڑوں کا درد
125 گھنٹیا... جوڑوں کا درد. یہ دردیں مدافعتی نظام میں خلل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں.
126 عظم... ہڈی
127موادِ لحمیہ... گوشت بنانے والا مواد
128نفخ شکم... پیٹ میں ہوا بھر جانا
129 نفّاخ... ہوا پیدا کرنے والا
130 معیادی بخار... ٹائیفائیڈ
131 گرانی... بھاری پن
132 ضعفِ اشتہا... بھوک کی کمی
133 سرسام... دماغی ورم
134 رسونت... ایک دوا کا نام. جو کہ سمبلو کے درخت سے بنائی جاتی ہے.
135 دماغی ہیجان... دماغی پریشانی
136 کمزوری امعاء... آنتوں کی کمزوری
137 دردِ سر حار... گرمی سے پیدا ہونے والا سر درد
138 دردِ شقیقہ... آدھے سر کا درد
139 گھمبیر... پھوڑے کی ایک قسم
140 مُبَرّد... ٹھنڈک پیدا کرنے والی
141 محرّک باہ... شہوت انگیز
142 کاسر ریاح... گیس ختم کرنے والی
143 ناخونہ... آنکھ میں گوشت کا ابھار
144 معیادی بخار... ٹائیفائیڈ
145 امراضِ باردہ... ٹھنڈک یا سردی کے بخار
146 لاذع... وہ دوا جو اپنی تیزی اور حدّت کی وجہ سے عضو میں سوزش پیدا کر دے
147 لازوق... وہ دوا جو زخم پر لگا دی جائے اور وہ اس طرح چپک جائے کہ اچھے یونے تک نہ اترے.
148 مقیاس الحرارت... درجہ حرارت ناپنے کا آلہ. (تھرما میٹر)
149 مُکَلّس... تکلیس کیا ہوا. کشتہ. کسی شے کو اتنی آنچ میں رکھنا کہ وہ چونہ کی مانند ہو جائے.
150 جنین... بچہ جب تک پیٹ کے اندر رہے جنین کہلاتا ہے.
151 کبد... جگر
جزاك الله خيرا
[11/1, 10:26 AM] Hakeem Syed Sibgath Ullah: گزشتہ سے پیوستہ
مشہور طبی اصطلاحات
قسط 4
76 دیدان... کیڑے
77 سرعت انزال... بوقت ج**ع مادہ منویہ کا جلد خارج ہو جانا
78 سُعال... کھانسی.
کھانسی تنفس کی وہ حرکت ہے جس سے ہوا کی نالی کے فضلات وغیرہ خارج کرنے کی طبعی کوشش کی جاتی ہے
79 سقوطِ اسنان... دانتوں کا گرنا
80 عاطوس... وہ دوا جس سے چھینک آئے
81 ناشف... جذب کرنے والی، چوسنے والی، رطوبات کو کھینچنے والی
82 استحاضہ... عورتوں کا وہ مرض جس میں ہر دو ماہواری کے درمیان خون کا اخراج ہو
83 فلونیا... ایک مرکب معجون ہے جو کہ سُن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
84 عصارہ/افشردہ. .. سبز جڑی بوٹیوں اور فواکہات کے نکلے پانی کو عصارہ کہتے ہیں.
85 تضمید... ضماد لگانا. لیپ کرنا
86 تکمید... ٹکور کرنا، سینکنا
87 جاذب... جذب کرنے والا، اپنی طرف کھینچنے والا
88 حابس... بند کرنے والا، روکنے والا
89 طبق.. پرت. اس کی جمع طبقات ہے
90 عاصر... نچوڑنے والی. وہ دوا جو نچوڑ کر اعضاء کے اندر کی رطوبتوں کو باہر لے آئے
91 عاصور... بیداری کی حالت میں سینہ کے اندر بوجھ اور سوزش کا محسوس ہونا
92 حار... گرم
93 بارد... ٹھنڈا، سرد
94 رطب... تر ، جس میں رطوبت ہو، گیلا
95 یابس... خشک
96 ثقبہ... سوراخ
97 تنقیہ... پاک کرنا، مواد کو بدن سے خارج کرنا
98 بَطلان... قوّت کا فنا ہو جانا. فعل کا موقوف اور فنا ہو جانا
99 اَبِیلِیمِیا... مرگی کی ایک مہلک قسم ہے جو تمام بدن کے تشنج (اینٹھن) سے پیدا ہوتی ہے. لفظی معنی وہ تشنج جس میں حس و حرکت کھو جائیں.
100 اَبُو بَلقِیا... وہ فالج جس میں چہرے کے علاوہ تمام جسم مفلوج ہو جائے.
101 علقہ... خون کا لوتھڑا، جما ہوا خون.
جاری ہے۔۔۔
[11/1, 10:26 AM] Hakeem Syed Sibgath Ullah: گزشتہ سے پیوستہ
مشہور طبی اصطلاحات
قسط نمبر 3
51 مصوص... مرغ یا کبوتر کے پیت میں مصالحہ یا دوا بھر کر سرکہ کے ساتھ پکا کر تیار کی ہوئی چیز.
52 مزورہ... ایسا شوربہ جو صرف سبزیوں سے تیار کیا گیا ہو
53 ماء الحیات... ایسا مرکب جس کی مدد سے دھاتوں کے کشتہ جات کو دوباہ اس کی اپنی صورت میں لا کر کشتے کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیا جاتا ہے.
54 قمقم... ایسا لوٹا جس میں سرپوش ڈھکا ہو.
55 روغن سرشف... سرسوں کا تیل
56 شیرج... تِل کا تیل
57 مروقین... آبِ برگ مکوہ سبز و آبِ برگ کاسنی سبز
58 آب مروق... مکو ، کاسنی ، ترب ، پالک، شلجم، چقندر سبز سے حاصل کیا جاتا ہے. مروق کرنے کی ترکیب ہے کہ ہری پتیوں کو نچوڑ کر پانی نکالیں. پھر اسے خفیف سی آنچ پر گرم کریں. جب پھٹ جائے اور سبزہ پانی الگ ہو جائے تو چھان لیں.
59 عرض... اس حالت کو کہتے ہیں جو کسی مرض سے ہیدا ہو جاتی ہے. جیسے بخار سے سر درد.
60 کاسر... توڑے والا
61 کلیہ... گردہ
62 لذاع... لگنے والی دواء. وہ دوا جو اپنی حدّت اور تیزی کی وجہ سے عضو میں سوزش پیدا کرے
63 ل*ق... چاٹنا
64 لعوق... وی دوا جو چاٹی جائے
65 مُدِرِّ بول... وہ ادویات جو پیشاب زیادہ مقدار میں بنائیں اور خارج کریں
66 استحالہ... ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہو جانا. مثلاً گرم پانی کا سرد ہو جانا. یا گرم ہونے پر پانی کا بخارات میں اُڑ جانا.
67 مرہم... پسی ہوئی یا باریک کی ہوئی دوا. جو موم روغن یا اسی قسم کی کسی دوسری دوا کے ساتھ ملا دی جاتی یے. اور پھوڑے، پھنسی، زخم یا ورم میں استعمال کی جاتی یے.
68 مرہم سفید... سفیدہ قلعی و موم دونوں اشیاء ہم وزن. اور تلوں کا تیل دونوں سے دو گنا. موم کو روغن کے ہمراہ ہلکی آنچ پر پگھلائیں. اسے ھاون دستے میں ڈالیں. بعد ازاں سفیدہ تھوڑی ٹھوڑی مقدار میں ڈالتے جائیں اور زور دار ھاتھوں سے مکس کریں. حتیٰ کہ جم جائے. مرہم سفید تیار ہے.
69 مرہم سُرخ... مردار سنگ و روغن زیتون، ہر واحد دو دو حصہ. سرکہ دس حصہ. سب کو ملا کر زور دار ھاتھوں سے اچھی طرح حل کرتے جائیں کہ گاڑھا سا ہو جائے. پھر اس میں مردار سنگ کے وزن برابر ہلدی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں.
70 احتباس طمث... حیض کا بند ہو جانا
ست سلاجیت... سلاجیت کو مصفیٰ کر کے جو سلاجیت حاصل ہوتی ہے اس کو ست سلاجیت کہتے ہیں. سلاجیت پتھر نما ہوتی ہے اور اس کو مصفیٰ کرنا ضروری ہوتا ہے. اس کو مصفی کرنے کی دو تراکیب ہیں. ایک ترکیب آتشی جس میں آگ کی مدد سے سلاجیت مصفیٰ کی جاتی ہے. اس ترکیب سے حاصل شدہ سلاجیت، سلاجیت آتشی کہلاتی ہے.
دوسری ترکیب میں سورج کی حرارت استعمال ہوتی ہے. اس ترکیب سے حاصل شدہ سلاجیت، آفتابی سلاجیت کہلاتی ہے
71 احتراق... جل جانا
72 فواق... ہچکی
73 فواکہات... میوہ جات
74 استفراغ... بدن سے کسی مادے کا اخراج ہونا
75 استمنا بالید... مشت زنی (ھاتھ سے مادہ منویہ خارج کرنا)
جاری۔۔۔