23/05/2026
اوکاڑہ: ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے
کنٹرول روم عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی طور پر فعال رہے گا جہاں شہری صفائی، آلائشیں اٹھانے اور دیگر مسائل کی شکایات درج کرا سکیں گے
ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ کے مطابق شہری کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1139 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ موبائل نمبرز 03117861139 اور 03277861139 بھی جاری کر دیے گئے ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت اوکاڑہ میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے
Suthra Punjab Deputy Commissioner Okara Commissioner Sahiwal Maryam Nawaz Sharif Assistant Commissioner Okara
#ستھراپنجاب