10/09/2024
*الو کی پیداواری ٹیکنالوجی*
کسان بھائیو !
السلام علیکم ! الو ایک اہم ترین سبزی اور منافع بخش نقد اوور فصل ہے ۔ الو کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور فصل کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ الو کی کاشت کے لیے ذیل میں دی گئی سفارشات اپ کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے معاون ثابت ہوں گی ۔ انشاءاللہ
*کاشت کا وقت*
الو کے اگاؤ کے لیے 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بہترین ہے ۔ اس سے زیادہ درجہ حرارت میں کاشت کی جائے تو اگاؤ میں کمی ہو جاتی ہے ۔ زیر زمین الو گل جاتے ہیں اور مائٹس کے حملے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔ کاشت کے لیے اکتوبر کا مہینہ بہترین ہے ۔ یکم اکتوبر سے پہلے کاشت سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
*زمین کی تیاری*
الو کے لیے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ کی مقدار اچھی ہو کاشت کے لیے موزوں ہے ۔ زمین کو ہموار کرنے کے لیے لیزر لینڈ لیولر کا استعمال کریں ۔ زمین کی اچھی تیاری کے لیے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں پھر دو سے تین مرتبہ عام ہل چلائیں ۔ اس کے بعد روٹا ویٹر سے زمین کو نرم اور بھربھرا کر لیں ۔
*ترقی دادہ اقسام*
الو کی ترقی دادا اقسام میں سانتے ، موزیکا ، اسٹریکس ، اسمی ، لارا ، لیڈی روزینٹا ، سانٹانا ، ہر مس ، ڈونا سٹار ، روسی ، ارلی رستم وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔
*شرح بیج*
خزاں میں کاشت کے لیے شرح بیج 1200 سے 1500 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں ۔ بیج بیماریوں سے پاک اور تصدیق شدہ ہونا چاہیے ۔ 35 سے 55 ملی میٹر سائز کے الو جن کا وزن 40 سے 50 گرام ہو بیج کے لیے نہایت موزوں ہوتے ہیں ۔
*بیج کی تیاری*
سٹور کیے ہوئے بیچ کو بجائی سے 10 سے 12 دن پہلے سرد خانے سے نکال کر سایہ دار جگہ پر پھیلا دیں تاکہ ان کی خوابیدگی کو توڑا جا سکے ۔کاشت سے پہلے بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر لازمی لگائیں ۔
*کھادوں کا استعمال*
بجائی کے وقت زمین کی تیاری میں :
دو بیگ ڈی اے پی + دو بیگ بی او پی ( بائیو ارگینو فاسفیٹ ) + ایک بیگ ایس او پی اور ایک بیگ یوریا کا استعمال کریں اور مشین کے ذریعے فصل کاشت کر دیں ۔
*ابپاشی*
پہلی ابپاشی بجائی کے فوری بعد کریں اور خیال رہے کہ پانی کھیلیوں کے دو تہائی حصہ تک پہنچے ورنہ زمین سخت ہو جائے گی اور اگاؤ متاثر ہوگا ۔ بعد میں موسم کے مطابق سات سے دس دن کے وقفہ سے ابپاشی کرتے رہیں ۔ زمین میں نمی کی م