Anas Best Property Links

Anas Best Property Links solar panels cleaning services
(1)

28/05/2026

دل تھام کے پڑھئے!
عمران سے ملاقات کرکے جب میں نے انکی زبانی انکی داستان سنی تو واللہ میں خود پر قابو نہیں رکھ پایا تھا،رات بھر مجھے ان دو ننھے منے بہن بھائی پر گزرے وقت کی داستان سن کر بہت رویا۔
یہ سال 2009 کی بات ہے،نیچے جو تحریر کاپی کی ہے یہ عمران کا لکھا ہوا ہے:
"میرا نام عمران ھے اور میری بہن کا نام لا ئبہ(اصل نام اسماء) ھے
ھم دونوں جب گھر سے نکلے تھے تب میری عمر چار۔ بہن چھ سال کی تھی۔
ہمارے گھر میں ماں باپ کے درمیان کوئ جھگرا ہوا،ماں ھم دونوں کو لیکر گھر سے نکل گئ ۔
تب رات زیادہ ہونے کی وجہ سے ھم فت پاتھ پر ہی سو گئے۔
جب آدھی رات میں آنکھ کھلی تو ماں نہیں تھی،میں اور بہن روتے روتے ڈرتے سہمتے سوگئے۔
صبح اٹھ کر پھر رونے لگے ۔
وہاں تین آدمی أئے انہوں نے ہمے ناشتہ کروایا ۔
ایک آدمی ھم دونوں کو اپنے گھر لے گیا،انہوں نے کئ روز ہمیں اپنے پاس رکھا ۔
ایک دن ایک بندہ آیا اور ان سے بولا یہ دونوں بچے مجھے دیں دے آپ،پھر وہ ہمیں اپنے ساتھ لیکر اپنے گھر لے آیا۔
وہ ہم پر ظ*لم کرتا اور گھر کے کام کرواتا تھا۔
جسکی وجہ سے ایک خاتون نے ہمیں کورنگی کے ایک شیلٹر میں داخل کرادیا ۔
مجھے تب اپنا نام بھی سہی سے یاد نہیں تھا ۔
میری بہن کہتی کہ اس نام اسماء ھے اور والد کا نام برھان ہے ۔
مجھے بس اتنا یاد ھے کہ ہمارے ابو ہمیشہ ٹوپی اور شلوارکمیز پہنے تھے ۔
کبھی کبھی یاد آتا ہے ٹرین میں صفر بھی کیا ہے۔
اور سمندر بھی گئے ہیں ۔
ابھی میرا نام عمران اور میری بہن کا نام لائبہ رکھا ھے
بہن کا کہنا ہے کہ ہمارے بھائ بہن یا کزن بھی ہیں
وہ ہمارے گھر آتے رہتے تھے۔ مجھے کنفرم نہیں ہے کہ میرا نام شیلٹر مے رکھا ہے یا یہی اصلی نام ہے۔ اسماء نے کہا ہے کہ گھر میں بھی یہی نام ہے۔"
یہ دلخراش داستان جب عمران کے ساتھ بیٹھ کر انکی زبانی سنیں تھی تو میں بالکل ساکت ہوگیا تھا اور میں سب کچھ بھول گیا اور ان بہنوں پر گزرے حالات کے سوچ میں بالکل گم گیا۔
اور عمران نے جب یہ بتایا کہ "بہن سے ملنے جاتا ہوں تو وہ بہت ہی حسرت کے ساتھ کہتی ہے بھائی گھر کا کچھ کرو نا""تو ایسے لگا جیسے کسی نے وار کردیا ہو دل پر۔
اگر کراچی کے دوست اس پوسٹ کو پورے شہر میں پھیلا دیں تو یہ دو بہن بھائی اپنے خاندان کے پاس پہنچ سکتے ہیں۔انکی زندگیاں سنور سکتی ہیں۔
خدارا اس پوسٹ کو ملک بھر میں عام کریں تاکہ دو پھول جیسے بہن بھائی اپنوں سے ملیں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

24 may 2026

یا خدا، اے بزرگ و برتر ، اے ذوالجلال ولاکرام، ہماری فریاد سن لے اور فیصل کو صحت و سلامتی کیساتھ اپنی غمزدہ والدہ سے ملوا...
05/05/2026

یا خدا، اے بزرگ و برتر ، اے ذوالجلال ولاکرام،
ہماری فریاد سن لے اور فیصل کو صحت و سلامتی کیساتھ اپنی غمزدہ والدہ سے ملوا دے ۔ اور ان کی باقی ماندہ زندگی خوشیوں سے بھر دے ۔
آمین یا رب العالمین بجاہ نبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم۔

ایک ماں کی فریاد۔۔۔!!
میرا بیٹا فیصل ولد محمد فضل…
جب وہ صرف 15 سال کا تھا، 13 جون 1996 کو اپنے والد کی سختی سے دل برداشتہ ہوکر گھر سے نکلا…
اور پھر کبھی واپس نہیں آیا۔
ہم اس وقت کراچی، سول اسپتال کے قریب رینبو سینٹر کے پاس رہتے تھے۔
بیٹا…
تمہارے جانے کے بعد میری زندگی وہیں رک گئی…
میں نے 1996 سے آج تک ایک بھی رات سکون سے نہیں سوئی۔
ہر دن، ہر رات، ہر دعا میں صرف تمہارا نام ہوتا ہے۔
آج بھی…
جب کسی انجان نمبر سے کال آتی ہے…
یا دروازے پر ہلکی سی دستک ہوتی ہے…
میرا دل دھڑک اٹھتا ہے…
کہ شاید میرا فیصل واپس آگیا ہے…
بیٹا…
اگر یہ پیغام تم تک پہنچ جائے تو بس ایک بار لوٹ آؤ…
میں تم سے کوئی سوال نہیں کروں گی…
کوئی شکوہ نہیں ہوگا…
بس تمہیں گلے لگا کر اپنی باقی زندگی گزار لوں گی۔
تمہارے بغیر میری دنیا ویران ہوچکی ہے…
دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل ہے
ایک ماں کے درد کو سمجھیں…
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں…
شاید کسی ایک شیئر سے یہ آواز فیصل تک پہنچ جائے…
کسی بھی اطلاع کے لیے واٹس ایپ کریں:
03162529829

تاریخ: 5 مئی 2026

04/05/2026

معصوم بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ۔

30/04/2026
26/04/2026

اس نوجوان کا نام عبدالرووف ہاشمی ہے۔ انکا تعلق باغ آزاد کشمیر سے ہے۔
ایک ایجنٹ نے انکو سبز باغ دکھاکر سال 2024 میں کمبوڈیا بھیجا تھا، وہاں ایئرپورٹ میں دوسرے ایجنٹ نے رسیو کیا اور کام کے لئے لیجانے کا کہہ کر کسی اس*کیم کمپنی پر فروخت کردیا۔
بھائی کے بقول مختلف کاموں نام پر ایجنٹ ہم سے تقریبا بیس لاکھ روپے تک بھی لے چکے تھے۔
عبدالروف نے تقریبا دس ماہ بعد یکم دسمبر 2025 کو کال کی اور گھر میں بتایا کہ میں ان کمپنی سے بھاگ کر ایک ہوٹل میں آیا ہوں ۔ مجھے واپس بلانے کے انتظامات کریں۔
23 دسمبر کے بعد سے بھائی سے رابطہ منقطع ہوا اور آج تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
آخری رابطے تک عبدالروف کمبوڈیا کے دار الحکومت فیناپن شہر کے میاں جی نامی پاکستانی ریسٹورن میں موجود تھا۔
ایک طرف تصویر کمبوڈیا جانے کے لئے ایئرپورٹ کی ہے اور دوسری طرف مافیا کے چنگل سے بھاگنے کے بعد کی ہے۔
کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی،سفارتخانہ پاکستان،دفتر خارجہ اور وزارت خارجہ سے اپیل ہے کہ عبدالروف کی تلاش کے لئے اقدامات کریں۔ ماں باپ کا یہ خوبصورت جوان ایسے کیسے لاپتہ ہوا؟
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں نوکریوں کا جھانسا دے کر کئی ممالک کے لاکھوں لوگوں کو غلام بنایا جاچکا ہے ۔ کئی ممالک نے اپنے اپنے شہریوں کو آزاد کرانے کے لیے کاروائی کی ہے جبکہ تھائی لینڈ نے تو اس مقصد کے لیے بمبا*ری بھی کردی ہے تاکہ سرحد پار ان اڈوں کو ختم کیا جاسکے۔ عوام اور خصوصا نوجوانوں سے درخواست ہے کہ ان ممالک میں نوکری کے لیے جانے سے پرہیز کریں چاہے ایجنٹ کتنے ہی سبز باغ کیوں نہ دکھائے۔ یہ بین الاقوامی کچے کا علاقہ ہے ۔
عبدالروف ان کا شکار بن چکا ہے،انکا گھر ماتم کدہ بن چکا ہے۔ انکی خوشیاں لوٹائیں۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔
کسی بھی اطلاع کے لئے میرے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

26 April 2026

25/04/2026

آپ کے محلے میں رہنے والی ہر اکیلی ( بیوہ ، مطلقہ ) عورت دراصل آپکی آزمائش ہے، امتحان ہے۔ اگر چاہو تو اسکی وجہ سے خدا کو راضی کر کے جنت پالو ۔ یا ناراض کر کے جہنم ۔

21/04/2026

کیا حکومت کو نہیں چاہیئے کہ میٹرک کے بعد سکول کالج اور یونیورسٹی میں سی پی آر کی ٹریننگ لازمی قرار دے ؟؟
برائے مہربانی کمپین چلائیں ۔
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ ایوانوں تک یہ بات پہنچ سکے ۔ شکریہ

فیصل آباد کے لوگ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ۔ نیکی کا کوئی کام ضائع نہ جائے ۔
16/04/2026

فیصل آباد کے لوگ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ۔ نیکی کا کوئی کام ضائع نہ جائے ۔

اس بچے کا نام مقرب ہے اور والد کا نام محمد اشرف قادری ہے۔
مقرب سال 2021 میں لاوارث ملا تھا۔
فیصل آباد میں ملا تھا اور وہیں ایک ادارے میں جمع ہوا۔
مقرب کا والد اشرف قادری سیلز مین تھے،والدہ کا نام صائمہ یاد ہے۔بہن بھائیوں کے نام یاد نہیں ہیں۔
آٹھ سال کی عمر میں ملا تھا اب 13 سال کا ہوچکا ہے۔
اس سے قبل کہ وقت گزرتا جائے اور مقرب اپنا سب کچھ بھول جائے،اور والدین اسکی یاد میں قبل از وقت بوڑھے ہوکر انہیں مختلف بیماریاں گھیر لیں!
آئیں ہم سب کوشش کرکے مقرب کو اپنوں سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جو نگاہیں ایک دوسرے کو دیکھنے کے لئے ترس رہی ہیں ان نگاہوں کی تشنگی دور کریں۔
اس پوسٹ کو اتنا شئیر کریں کہ مقرب کا خاندان کہیں بھی موجود ہو ان تک یہ پوسٹ پہنچ جائے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829

16 April 2026

Address

Shalimar Link Road. , Mughalpura
Lahore
54000

Telephone

+92 300 4869865

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anas Best Property Links posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share