30/08/2026
سکرز
پودے کی جڑ کے ساتھ ایک نیا پودا نکل اتا ہے اسے سکرز کہتے ہیں۔۔۔۔
کسان دوستوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ یہ سکرز پودے کی خوارک لے لیتا ہے اور مرکزی پودے کی حق تلفی ہو جاتی ہے۔۔۔۔
ایسا بلکل نہیں ہے۔۔۔
یہ پودے کا جنیٹیک کریکٹر ہے۔۔۔
یہ کوئی مسئلہ یا ڈس اڈر نہیں ہے۔۔۔
یہ سکرز مرکزی پودے کی خوارک نہیں لے رہا ہوتا، یہ جتنی خوارک لیتا ہے اتنا کلورفل مرکزی پودے کو واپس بھی کرتا ہے۔۔۔۔
کیا ان سکرز کو پودے سے توڑ دینا چاہیے؟
بلکل نہیں۔۔۔ بلکل بھی نہیں
ان سکرز کو ہاتھ بھی مت لگائیں
سکرز کو توڑنے سے پودا زخمی ہوتا ہے
جب پودا تنے کے ساتھ زخمی ہو تو فنگس کے اٹیک کا خطرہ 100 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔۔۔
پودا اپنے تنے کا زخم بھرنے میں اپنی انرجی لگاتا ہے جو کہ پھل بنانے کے لئے پودا استعمال کرتا ہے۔۔۔