02/10/2023
Agros Crop Sciences
پیسٹی سائیڈز ہول سیل ریٹ پر لینے کے لیے رابطہ کریں
03036313905
03081907374
پوٹاش SOP
جڑوں کی مضبوطی اور بڑھوتری کے لیے ضروری ھے۔ 70 قسم کے اینزائم کو ایکٹیویئیٹ کرتی ھے۔ یہ ڈیسیز سے بچاتی ھے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس کی پروڈکشن کرتی ھے۔ اور یہ مضبوطی پیدا کرتی ھے۔ فروٹ کے سائز شکل اور ذائقہ کو بہتر کرتی ھے۔ یہ پودوں کو گرمی اور سردی کی شدت سے بچاتی ھے۔ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ نیوٹرینٹس لینے میں پودے کی مدد کرتی ھے۔ جڑوں کو نئی شاخیں نکالنے اور بڑھانے میں کردار ادا کرتی ھے۔ اور سب سے بڑھ کر پودے یا فصل کو قد بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ھے۔
*پوٹاش کی کمی کی علامات اور نقصانات
1۔ پودے کا قد چھوٹا رہ جاتا ھے۔
2۔ پتوں کا رنگ پیلا پڑ جاتا ھے اور پتے خشک ھو جاتے ہیں۔
3۔ پتوں کی نوکیں اور کنارے جلے ہوئے نظر آتے ہیں۔
4۔ تنا کمزور رہتا ھے اور فصل گر جاتی ھے۔
5۔ پھلدار فصلوں میں پھل کی تعداد کم اور سائز چھوٹا رہ جاتا ھے۔
6۔ پھلوں میں مٹھاس اور رس کم بنتا ھے۔
پوٹاش کا کردار اور فائدے
1۔ضیائی تالیف کا اہم حصہ ھے۔
2۔پودے میں بننے والی غذا کی تقسیم اور ترسیل کے نظام کو بہتر کرتی ھے۔
3۔بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔
4۔تنے کو مضبوط کرتی ھے اور فصل گرنے سے بچ جاتی ھے۔
5۔ پھلوں اور سبزیوں کا معیار بہتر کرتی ھے ذیادہ دیر تک سٹور کی جا سکتی ہیں۔
6۔ پھل بننے اور فصل کو جلد پکنے میں اہم کردار ادا کرتی ھے۔
7- وزن اور مٹھاس کی کوالٹی بہت بہتر بناتی ھے۔
8۔ بیج یا دانے کا وزن بڑھاتی ھے۔